16 اپریل 2012 - 19:30

ہزاروں کي تعداد ميں فلسطينيوں نے قيديوں کے دن کے موقع پر غرب اردن ميں مظاہرے کئے ہيں-

ابنا: سترہ اپريل انيسو اکہتر کو پہلا فلسطيني قيدي اسرائيل کي جيل سے آزاد ہوا تھا اور اس دن کو فلسطين ميں قيديوں کا قومي دن قرار ديا گيا تھا- مظاہرين نے اپنے ہاتھوں ميں اسرائيلي جيلوں ميں بند فلسطيني قيديوں کي تصاوير اٹھا رکھي تھيں اور وہ وطن کي خاطر قيد وبند کي صعوبتيں کاٹنے والے فلسطينيوں کے ساتھ يکجہتي کے حق ميں نعرے لگا رہے تھے-

يہ مظاہرے ايسے وقت ميں ہوئے ہيں جب اسرائيلي جيلوں ميں بند ڈيڑھ ہزار سے زيادہ فلسطيني قيدي بھوک ہڑتال شروع  کرنے والے ہيں-

سولہ سو سے زائد فلسطيني قيديوں نے اسرائيلي حکام کے ناروا سلوک اور جيل کي ناگفتہ بہ صورتحال کے خلاف آج سے ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کرديا ہے-

اس وقت تقريبا پانچ ہزار فلسطيني قيدي اسرائيلي کي مختلف جيلوں ميں انتہائي ابتر صورتحال سے دوچار ہيں-

.......

/169